ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کا پی ایس پی ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر پر حملوں کا اعتراف

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم لندن گروپ کے 8 خطرناک ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم لندن گروپ کے 8 خطرناک ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم لندن گروپ کے 8 خطرناک ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے ایم کیوایم لندن گروپ کے 8 خطرناک ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جن میں سید علی رضا، محسن علی، رحمان عرف شاہ رخ، شہریار، ضمیر الدین، سید وقاص، تنظیم اور انیس الرحمان شامل ہیں۔

پولیس نے ملزموں سے تحقیقات میں اہم پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے دفاتر پر حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزموں سے برآمد اسلحہ سے میچ کرگیا ہے ، جب کہ ایم کیوایم لندن کے دہشتگردوں نے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی تقریب میں دھماکا، 6 افراد زخمی

گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے میلاد پر دھماکے میں استعمال ہونے والی بم ڈیوائس بھی میچ کرگئی۔ اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان نے مختلف واقعات میں پی ایس پی رکن ظہیر، نعیم عرف ملا اور ایم کیوایم کے شکیل انصاری قتل کیا۔

عدالت نے 8 ملزموں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس سے 7 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے ایس ایم جیز، 9 ایم ایم پستول، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ایم کیوایم لندن اور بلجیم گروپ کے دہشتگردوں کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story