ایسے قوانین بنارہے ہیں جن سے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں وزیراعظم

عمارتوں کا بے ترتیب پھیلاؤ رکنے سے شہری آبادی کیلئے سہولیات کی فراہمی بھی سہل ہو جائے گی، عمران خان


ویب ڈیسک March 02, 2019
عمارتوں کا بے ترتیب پھیلاؤ رکنے سے شہری آبادی کیلئے سہولیات کی فراہمی بھی سہل ہو جائے گی، عمران خان . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے قوانین بنارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہماری زرعی زمین نگل رہی ہیں جس کے مستقبل میں ہمارے غذائی تحفظ پر نہایت مہلک اثرات مرتب ہوں گے، ہم ایسے قوانین بنانے جارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں اتنی ہی بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں گی جتنی دنیا بھر کے شہروں میں کی جاتی ہیں۔



وزیراعظم نے کہا کہ میرا ویژن ہے کہ مستقبل میں ہمارے شہروں میں عمودی تعمیر کی اجازت دی جائے گی اور سبزہ زاروں کو وسعت ملے گی کیوں کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیر کی لپیٹ میں آنے والے ممالک میں ہوتا ہے جب کہ عمارتوں کا بے ہنگم اور بے ترتیب پھیلاؤ رکنے سے شہری آبادی کے لئے سہولیات کی فراہمی بھی آسان ہو جائے گی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں