سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی سے 51700 روپے تولہ ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور771 روپے کی کمی ہوئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور771 روپے کی کمی ہوئی۔ فوٹو : اے ایف پی

PESHAWAR:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے1292 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور771 روپے کی کمی ہوئی۔


جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51700 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44314 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے کم ہوکر780 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت25.71 روپے کم ہوکر668.57 روپے ہوگئی۔
Load Next Story