کوٹلی سیکٹر سے 375 خاندان نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل

113 خاندان دندلی اسکول،166 چڑھوئی کالج اور 96 گھرانے رشتے داروں کے منتقل


نقل مکانی کرنے والوں کو اپنے وسائل کے مطابق اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے، ڈی سی کوٹلی۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث کوٹلی سیکٹر سے 375 خاندانوں کے 2599 افراد نقل مکانی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے"ایکسپریس نیوز" کو بتایا کہ کوٹلی کے 4 سیکٹرز چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نکیال اور تتہ پانی سے 375 گھرانوں کے 2599 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، حکومت آزاد کشمیر کی ہدائت پر نقل مکانی کرنے والے افراد کو اپنے وسائل کے مطابق اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 113 خاندان دندلی اسکول،166 چڑھوئی کالج جبکہ 96 گھرانے اپنے رشتہ داروں کے ہاں منتقل ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں