ڈنگی وائرس سے مزید 7 افراد متاثر تعداد 555 ہوگئی
ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں مزید7مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی
ماہرین طب نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈنگی وائرس شدت اختیارکرتاجارہا ہے۔
ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں مزید7مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد ڈنگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد555ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس نے 4 مریضوں کی جان لے لی ہے، ماہرین طب نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ڈنگی وائرس مختلف پیچیدگیوں کے ساتھ رپورٹ ہورہا ہے لہٰذا عوام کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے، ابتدائی علامات ظاہرہوتے ہی فوری خون کے ٹیسٹ اور سی بی سی کرایاجائے، اس مرض کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، سردرد، قے بھی شامل ہیں، ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں میں مرض کی علامات شروع ہوتے ہی فوری ٹیسٹ اور معالج سے معائنہ کرایا جائے۔