مکانات مسمار کیے جانے کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

سامان بھی لے گئے،کنٹونمنٹ بورڈ نے 7یوم وقت دیا ہے، بے گھر ہونے سے بچایا جائے


Numainda Express August 03, 2013
مظاہرین نے بتایا کہ مکانات مسمار کیے جانے کے باعث متاثرہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

QUETTA: غلام شاہ کلہوڑو کالونی نزد محلہ غریب آباد کے رہائشیوں نے مکانات مسمار کیے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں شریک افراد کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر احتجاج کرنیوالوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سٹی سروے نمبر2971 سے2977 میں رہائش پذیر ہیں جو بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکی نگرانی میں آتی ہے اور اس کے کاغذات بھی موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ گزشتہ کئی روز سے مکینوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کررہی تھی اور2 روز قبل کنٹونمنٹ بورڈ نے بلا کسی نوٹس کے کالونی کے چند مکانات کو مسمار کردیا ہے اور سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ مکانات مسمار کیے جانے کے باعث متاثرہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ اس ماہ مبارک میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے کے عملہ نے گھر خالی کرنے کے لیے 7یوم کا وقت دیا ہے اور گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |