پاکستان سے جنگ کی حمایت پریانکا کو مہنگی پڑگئی

پریانکا کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے اعزازی عہدے سے ہٹانے کے لیے آن لائن درخواست دائر

پریانکا نے گزشتہ برس مظلوم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بنگلہ دیش کادورہ کیاتھا فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی برسوں سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کرتی ہیں۔ تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ پریانکاچوپڑا نے بھی جنگ کی حمایت کرکے امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا کے خلاف پاکستانیوں نے ایک آن لائن درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر سے ہٹایا جائے۔
Load Next Story