شمالی وزیر ستان میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

مکان کی چھت بوسیدہ تھی جو مسلسل بارش برداشت نہ کرسکی، مقامی افراد


ویب ڈیسک March 03, 2019
مکان کی چھت بوسیدہ تھی جو مسلسل بارش برداشت نہ کرسکی، مقامی افراد فوٹوفائل

رغزئی کلی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے رغزئی کلی میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق جب کہ مرد زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت بوسیدہ تھی جو مسلسل بارش برداشت نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 3 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں