پی ایس ایل میچز کے لیے تمام کراچی والوں کی مدد چاہیے وزیر اعلیٰ سندھ

2 سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 03, 2019
لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2 سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2 سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی آرہے ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کرتے ہیں، اس میں سب کراچی والوں کی مدد چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کوئلے سے بجلی بنانے کے علاوہ ونڈ اور سولر انرجی کوریڈور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم تھر کے انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ پر ایک ارب ڈالر خرچ کرچکے ہیں، تھرکول فیلڈ کے متاثر لوگوں کو مالکانہ حقوق پر گھر اور معاوضہ دیا ہے، انہیں پروجیکٹ میں حصہ دیا ہے، تھر میں سائنسی اور جدید طریقوں سے سیلائن واٹر پر زراعت متعارف کروائی ہے، جس سے دیہی زندگی میں روزگار پیدا ہوا ہے، تھر اب پورے ملک کو جگمگانے جارہا ہے، ہم جون میں کول پر بجلی پیدا کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں