وطن کے لئے جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صدر عارف علوی
پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایل او سی پر شہید غلام حسین، عبدالرب اورخرم علی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم ان شہدا کی قربانیوں کی مقروض ہے۔