وزیر اعظم عمران خان کو امیر قطر کی امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

امیرقطر نے کشیدگی کم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کوسراہا،ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک March 03, 2019
امیرقطر نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کی تعریف کی، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم عمران خان کو امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ باہمی امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کی تعریف کی، انہوں نے وزیر اعظم کو امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں