ضمنی الیکشنصدروزیراعظم وزرائے اعلیٰ کے مہم چلانے پرپابندی

انتخابات میں حصہ لینے و الے امیدواروں کیلیے سرکاری وسائل استعمال کرنے پرپابندی ہوگی


Wajid Hameed August 03, 2013
ترقیاتی منصوبے کے اعلان یاسنگ بنیادپربھی پابندی،خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی،کمیشن فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے22 اگست کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمدکیلیے ڈسٹرکٹ اور ریٹرنگ افسران کوہدایات جاری کر دی ہیں۔

31جولائی سے 19اگست کی رات تک جاری رہنے والی انتخابی مہم کے دوران صدر،وزیراعظم ،گورنرز ، وزرائے اعلیٰ،وفاقی وصوبائی وزراء کسی امیدوارکے انتخابی جلسے یاریلی سے خطاب نہیںکر سکیں گے،قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں پرہونے والی ضمنی انتخابات میں وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی ترقیاتی منصوبے کااعلان یاکسی منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے پرپابندی ہوگی،کسی امیدوار کے جلسے میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پرپابند ی ہوگی۔



الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ لینے و الے امیدواروںکیلیے سرکاری وسائل استعمال کرنے پرپابندی ہے،کوئی حکومت کسی مخصوص امیدوارکیلیے خصوصی انتظامات نہیں کرسکے گی،ضابطہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمدکیاجائیگا،عام انتخابات کی طرح امیدوارکی جانب سے انتخابی مہم کے دوران اخراجات کی حدسے زائد اخراجات کانوٹس لیا جائے گا،کوئی بھی امیدوارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کامرتکب ہواتواس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس کی سزانااہلی بھی ہوسکتی ہے ،جھنڈے، بینرز اور ہوڈنگز کے استعمال کے حوالے سے قانون پرسختی سے عملدرآمدکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں