لاہور میں شائقین کرکٹ سے میچز کے ٹکٹوں کی واپسی بدھ سے شروع ہوگی

پی سی بی کے لاہور میں میچز نہ کروانے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ شائقین


Sports Reporter March 04, 2019
پی سی بی کے لاہور میں میچز نہ کروانے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ شائقین۔ فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا۔

پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کے تمام میچوں کے لیے گئے ٹکٹوں کو ان کی قیمت کے مطابق واپس کر دیا جائیگا۔

کراچی میں ہونے والے میچوں کے شیڈول میں معمولی ترمیم کے ساتھ، موجودہ ٹکٹ ہولڈرز اور اضافی میچز کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

دریں اثنا 3 مارچ کا دن لاہور کی کرکٹ کے لیے ایک بار پھر اچھا ثابت نہ ہو سکا، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پی ایس ایل ایڈیشن فورکے تمام تین میچزکراچی منتقل ہونے کے بعد اہل لاہور غم زدہ ہو گئے۔

دوسری جانب زندہ دلوں کے شہر لاہور میں بسنے والے کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ہم ملکی اور انٹرنیشنل اسٹارز کرکٹرکوقذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے تھے تاہم پی سی بی کے لاہور میں میچز نہ کروانے پر مایوسی ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔