شہر میں یخ بستہ سرد ہوائیں چلنے سے پارہ 5 ڈگری گر گیا

اگلے24گھنٹے مطلع جزوی ابرآلوداوررات سردرہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات


Staff Reporter March 04, 2019
شہرکاکم سے کم درجہ حرارت13سے15ڈگری رہیگا،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

شہرمیں کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں،کم سے کم پارہ 5 ڈگری گرگیا جب کہ سرد ہوائیں مزید دوروز تک برقراررہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق مغربی ہواؤں کے بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی سمت کی جانب منتقل ہوگیا ہے جس کے بعد اب شہر میں مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

عبدالرشید کے مطابق بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آرہی ہے جس سے سردی کا احساس بڑھ گیا جبکہ رات کے وقت سرد ہواؤں کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے سرد ہواؤں کا سلسلہ آج (پیر ) اور منگل کو بھی برقرار رہنے کے بعد بدھ کو درجہ حرارت دوبارہ معتدل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو دن کے بیشتر وقت مطلع ابر آلود رہا تاہم دوپہر کو دھوپ بھی نکلی،شہر کا کم سے درجہ حرارت13.5اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 جبکہ شام کے وقت 43 فیصد رہا،اتوار کو صبح کے وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی اور بعدازاں شمال مغربی 25 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے،جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں