ترک قوم کو جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایا ترک صدر

پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے، ترک صدر کا قوم سے خطاب

پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے، ترک صدر طیب اردگان کا قوم سے خطاب۔ فوٹو؛فائل

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترک قوم کو جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایا ہے۔


ترک صدر رجب طیب اردگان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم کو جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایا جب کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے، ہم جنگ استقلال میں برصغیر کے مسلمانوں کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ترکی کی آزادی کے لیے علامہ اقبال کی شاعری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Load Next Story