کیا سرجیکل اسٹرائیک درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی سدھو کی ٹوئٹ

کیا یہ اسٹرائیک صرف مودی حکومت کی انتخابی شعبدہ بازی تھی، وزیربھارتی پنجاب


ویب ڈیسک March 04, 2019
کیا یہ اسٹرائیک صرف مودی حکومت کی انتخابی شعبدہ بازی تھی، وزیربھارتی پنجاب

نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کے ائیراسٹرائیک کے دعویٰ پر سوال کرتے ہوئے کہا، کیا سرجیکل اسٹرائیک دہشت گردوں کے بجائے درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دعویٰ میں 300 دہشت گردوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے لکھا 300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں۔



نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر ایئراسٹرائیک کا مقصد کیا تھا ، کیا دہشت گردوں کے بجائے درخت اکھاڑنے کے لیے ایئراسٹرائیک کی گئی، یا پھر یہ انتخابی شعبدہ بازی تھی جب کہ صرف اس گمان میں کہ غیر ملکی فوج حملہ آور ہورہی ہے، آپ نے اپنی زمین کو جنگ میں دھکیل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست میں دھکیلنا بند کریں کیوں کہ فوج ایسے ہی مہذب ہے جیسے ہماری ریاست ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان سے متعلق بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا، سدھو

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |