بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللہ سٹی میں 200 گھر جب کہ ضلع بھر میں دو ہزار مکان منہدم اور متاثر ہوئے ہیں
بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے۔
بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر کے مطابق سیلاب سے پندرہ دیہات اور ایک ہزار افرادمتاثر ہوئے، بور نالہ میں سیلابی ریلے سے پانی کی سطح بلند ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر طلب کرلئے ہیں۔
قلعہ عبداللہ سٹی میں 200 گھر جب کہ ضلع بھر میں دو ہزار مکان منہدم اور متاثر ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے کاکام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز لورالائی سے زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور پشین کا فضائی دورہ کیا اور صورتحال کاجائزہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 13 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خضدار، پشین اور چمن سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع سے ہے۔