بنگلہ دیش نے اداکارہ میرا کو ویزا دینے سے انکار کردیا

میرا اپنے سابق منگیتر کیپٹن نوید سے ملاقات کرنے کیلیے ماضی میں کئی بار ڈھاکا جاتی رہی ہیں۔ رپورٹ


Monitoring Desk August 03, 2013
میرا اپنے سابق منگیتر کیپٹن نوید سے ملاقات کرنے کیلیے ماضی میں کئی بار ڈھاکا جاتی رہی ہیں۔ رپورٹ فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی حکومت نے اداکارہ میرا کو بنگلہ دیش کا ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔

جمعے کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی قونصلیٹ نے میرا کی درخواست مسترد کی جبکہ میرا کو پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا گیا۔ اداکارہ نے کراچی میں قائم بنگلہ دیش کے قونصلیٹ میں ویزہ جمع کرایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میرا اپنے سابق منگیتر کیپٹن نوید سے ملاقات کرنے کیلیے ماضی میں کئی بار ڈھاکا جاتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں