سیکیورٹی خدشات متعدد امریکی سفارتخانے کل بند رہیں گے

یہ اعلان ان تمام سفارتخانوں پرلاگوہوتا ہے جو کہ عام طور پر اتوارکوکھلے ہوتے ہیں۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ

یہ اعلان ان تمام سفارتخانوں پرلاگوہوتا ہے جو کہ عام طور پر اتوارکوکھلے ہوتے ہیں۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ.

امریکی حکام کے مطابق آئندہ اتوارکو متعدد امریکی سفارتخانے لاحق خطرات کے نتیجے میں بند رہیں گے تاہم ان خطرات کی وضاحت نہیں کی گئی۔


امریکی دفترخارجہ کی ترجمان کاکہنا تھاکہ یہ اعلان ان تمام سفارتخانوں پرلاگوہوتا ہے جو کہ عام طور پر اتوارکوکھلے ہوتے ہیں۔ مسلم دنیا کے کئی ممالک میں اتوارکوکام کیاجاتا ہے۔ دیگر ممالک میں امریکی سفارتی دفاتر اتوار کے روز ویسے ہی بندرہتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے اتوارکوعام طور پرکھلے رہنے والے تمام سفارتی دفاترکوہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ4 اگست تک بند رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان دفاترکو مزید کئی روز بھی بندرکھا جائے۔ اہلکارکاکہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ نے یہ احکامات احتیاطی بنیاد پرجاری کیے ہیں۔
Load Next Story