جسٹس مقبول باقر کیلیے بلٹ پروف گاڑی کا انتظام کرلیا اویس مظفر
جیکب آباد سے متعلق اویس مظفر کی زیرصدارت اجلاس،دل کے اسپتال کیلیے سامان دینے کا اعلان
سندھ کے وزیرصحت سید اویس مظفرنے مقامی اسپتال میں داخل سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقرکی عیادت کی اورانھیں بیرون ملک علاج کرانے پرآمادہ کیا۔
اس موقع پرسندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن بھی موجودتھے۔اویس مظفر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ججوںکابہت احترام کرتی ہے اور ہم ججوں کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدامات کریں گے،ججوں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کوہدایت کردی گئی ہے کہ اگرکسی نے کوتاہی برتی توان کے ساتھ سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے جسٹس مقبول باقر کو بتایا کہ ان کیلیے بلٹ پروف گاڑی کا انتظام کرلیاگیا ہے،جوں ہی وہ بیرون ملک علاج سے واپس آئیں گے انہیں گاڑی فراہم کردی جائے گی۔قبل ازیں اویس مظفرنے گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت شہرکے مختلف علاقوںکی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔
انھوں نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی اورسیکریٹری بلدیات کوہدایت کی کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی تکلیف کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔دریں اثنااویس مظفرنے جیکب آبادمیں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں جیکب آباد سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت محکمہ بلدیات و صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پرانھوں نے کندھ کوٹ ،کشمور اور جیکب آباد کیلیے دل کے امراض کے جدید ساز و سامان سمیت 6,6ایمبولینس دینے کا اعلان کیا۔