بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے حکومتی ذرائع

بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک March 04, 2019
بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، بھارت کو پیغام دیا گیا پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کو بھارت کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی ہیں، بھارت کے ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق دوست ممالک سے معلومات شیئر کی جا چکی ہیں، پاکستان نے دوست ملکوں اور عالمی طاقتوں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امن چاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بھارت کے دو ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائے گئے، دنیا کی اہم شخصیات پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں ہے تاہم دونوں ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیز کا رابطہ برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پروازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا جس کو بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں