آسٹریلیا سے آج ون ڈے افغانستان نئی تاریخ رقم کرنےکا خواہاں
افغان ٹیم پیسر حامد حسن سے محروم، کینگروز سے مقابلہ ہمارے لیے بڑا موقع ہے، نوروز
دنیائے کرکٹ میں تیزی سے ابھرنے والی افغان ٹیم ہفتے کو پہلی مرتبہ سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نبرد آزما ہورہی ہے، دو برس قبل ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پانچویں پوزیشن کی بدولت ون ڈے انٹرنیشنلز میچز کھیلنے کا استحقاق پانے والی افغان ٹیم اسی میدان پر رواں برس فروری میں پاکستان سے بھی ایک روزہ مقابلہ کھیل چکی ہے۔
افغان کپتان نوروز مینگل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے مقابلہ ہماری ٹیم کیلیے بڑا موقع ہے اور ہم اس کا بہترین استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہم ماضی قریب میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرچکے ہیں لیکن کینگروز سے میچ کھیلنے پر ہم خاصے پرجوش ہیں، ہم اس میچ کا انعقاد ممکن بنانے پر آسٹریلیا اور آئی سی سی کے مشکور ہیں، آسٹریلیا حقیقی چیمپئن سائیڈ ہے اور ہم ان کیخلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا چاہیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں ٹاپ ٹیموں کیخلاف تواتر سے کھیلنے کا موقع ملتا رہا تو اس سے ہمارے کھیل میں بہتری آئے گی، افغانستان کے اسٹار پیسر حامد حسن گھٹنے کی سرجری کے سبب اس میچ میں شریک نہیں ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹرز یہاں کی کنڈیشنز سے خاصے مانوس ہیں، لیکن ہمیں بھی امید ہے ہم بھی خود کو یہاں ماحول کے مطابق ڈھال لیں گے۔کلارک کا مزید کہناتھا کہ افغانستان کے پاس چند اچھے فاسٹ بولرز ہیں لہذا شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔