پاکستان میں چینی بحریہ کے اسپتال شپ میں 1800 افراد کاعلاج

اسپتال شپ ’’پیس آرک‘‘8 ایشیائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں پاکستان میں موجودہے


Numainda Express August 03, 2013
اسپتال شپ ’’پیس آرک‘‘8 ایشیائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں پاکستان میں موجودہے. فوٹو: پی پی آئی

چینی بحریہ کا اسپتال شپ ''پیس آرک'' اس وقت پاکستان کے7 روزہ دورے پرہے جس کامقصد عوام کوطبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔

اس اسپتال شپ، پی این ایس شفا اور چینی میڈیکل ٹیموں کے اشتراک سے قائم کردہ کیمپس میں اب تک تقریباً 1800 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔ پاک نیوی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسپتال شپ کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی بحری افواج بھی ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسپتال شپ مشن ہارمنی کے تحت8ایشیائی ممالک کے دورے پر ہے جن میں پاکستان، مالدیپ، بھارت، میانمار اور انڈونیشیا شامل ہیں۔



''پیس آرک'' 300بستروں کا اسپتال شپ ہے جس کا طبی عملہ 100افراد پر مشتمل ہے۔ شپ میں سی ٹی اسکین ، ڈی آر کلر الٹرا سائونڈ، آٹو میٹک بایو کیمیکل اینالائزر، انیستھیزیا، سانس لینے کے آلات اور ہائر پریشر اسٹیریلائزیشن ڈس انفیکشن مشین کی سہولتیں موجود ہیں۔ اسپتال شپ میں متعدد خصوصی میڈیکل کے شعبے بھی قائم ہیں جن میں کارڈیو ویسکیولر، میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھو پیڈک، نیورو سرجری، ڈینٹل اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبہ جات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔