جنگی جنون میں مبتلا مودی کے حواس پر پاکستان سوار

بھارتی وزیراعظم ’کوچی‘ کی جگہ کراچی بول گئے


ویب ڈیسک March 04, 2019
بھارتی وزیراعظم جلسے میں ’کوچی‘ کی جگہ کراچی بول گئے، فوٹو:فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حواس پر پاکستان سوار ہوگیا۔

پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش کرنے اور بدلے میں منہ کی کھانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جہاں ایک طرف الیکشن میں گیم الٹا پڑتا دیکھائی دے رہا ہے وہیں ان کےحواس پر ہر وقت پاکستان سوار ہوچکا ہے۔

پاکستان دشمنی میں حدیں پار کرنے والے بھارتی وزیراعظم پر پاکستان کا اس قدر جنون طاری ہے کہ وہ اپنے اور شہروں کے نام تک بھول گئے اور بھرے مجمے میں 'کوچی' شہر کو' کراچی' بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

گجرات کے علاقے جام نگر میں جلسے سے خطاب کے دوران نریندر مودی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب جذبات کی رو میں بہہ کر ان کی زبان سے کوچی کی جگہ کراچی نکل گیا، جس پر شرکاء ہنس پڑے اور نریندر مودی کو غلطی کا احساس ہوا تو وہ بے ساختہ بول اٹھے کہ آج کل ان کے دماغ میں صرف پاکستان ہی چل رہا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنی سبکی کو چھپانے کے لیے مکروہ مسکراہٹ سے کہا کہ وہ کراچی نہیں بلکہ کوچی کہنا چاہتے تھے لیکن ان دنوں خیالوں پر پڑوسی ملک سوار ہے اور ان کا دماغ پوری طرح پاکستان سے بھرا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں