کریک ڈاؤن جاری بجلی و گیس کے سیکڑوں کنکشن منقطع مقدمات درج

مریدکے پیپرملز،گوجرانوالہ میں3ہائوسنگ سوسائٹیوں،اسلام آبادمیں مارکیٹ،پشاورمیں ہوسٹل کی بجلی چوری پکڑی گئی

ملتان میں ایم پی اے کی فیکٹری کے 3 گیس کنکشن منقطع،گرڈ اسٹیشنوں پراسمارٹ میٹرز نصب کرنیکا فیصلہ، مقدمات پر واپڈا اہلکاروں کا احتجاج۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے ٹاسک فورس کاملک بھرمیںکریک ڈائون جاری رہاجس میں ہائوسنگ سوسائٹیوں، ہوسٹل، مارکیٹ سمیت سیکڑوںغیرقانونی کنکشن منقطع کرکے متعددافرادکوحراست میں لے لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقہ پنڈوڑیاں میں بسمہ اللہ مارکیٹ میں چوری کی بجلی استعمال کرنے پرایف آئی اے نے چھاپہ مارکربجلی کاغیرقانونی کنکشن کاٹ دیاجبکہ مارکیٹ سیل،مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ ضلع گوجرانوالہ کے قلعہ دیدارسنگھ میں3ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کی چوری پرواپڈاکے متعلقہ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق عظمت ٹائون میں واپڈاکے4کھمبوں،اشرف ٹائون میں3اوررحمن پورہ میں4کھمبوں سے سے غیرقانونی بجلی حاصل کی گئی تھی۔ غیرقانونی اقدام پرایس ڈی او،ایل ایس ،ایم آر،اورعظمت ٹاون ،اشرف ٹائون اوررحمن پورہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیے گئے ہیں۔

دریں اثنا کراچی میں ایک رہائشی پلازہ پرچھاپامارکرڈیڑھ کروڑروپے ماہانہ کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ایف آ ئی اے نے گلشن اقبال بلاک17میں زینب پلازہ پرچھاپہ مارا۔ایف آئی اے کے مطابق زینب پلازہ میں انڈر گرائونڈ کیبل کے ذریعہ ماہانہ تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے کی بجلی چرائی جاتی تھی جس سے بلڈنگ کی لفٹس اورپانی کی موٹریں چلائی جاتی تھیں۔ایف آئی اے نے زینب پلازہ کی یونین کے صدرکوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملتان میںواپڈا،سوئی گیس اورایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے یوسف کسیلیہ کی لاہورروڈ پرواقع فیکٹری یونس گروپ آف انڈسٹری میںچھاپہ مارا اور بجلی وگیس چوری بارے چیکنگ کی۔فیکٹری میں جنریٹر گیس پرچلایاجارہاتھاجسے خلاف ضابطہ قراردے کر فیکٹری سے سوئی گیس کے 3میٹرقبضہ میں لے لیے۔ پنڈدادنخان میںمزیدپانچ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتارکرلیاگیاجبکہ سانگھڑ میں گرینڈ آپریشن کے دوران سیکڑوں غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے گئے۔




پشاورمیں غریب آباداورتہکال میں ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرکے نجی ہوسٹل مرجان کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیے گئے جبکہ چاردکانوں اور ایک دھوبی گھاٹ سمیت دیگر صارفین کے کنڈے اتارکربجلی چوری کرنے والوںکوموقع پرگرفتار کرلیاگیاپیسکو نے کہاہے کہ جن علاقوںمیں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے وہاںلوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔دریںاثناڈیرہ غازی خان میں6بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوںگرفتارکرکے دس سے زائدمقدمات کے اندراج اور کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کوجرمانہ بھی کیا گیا جبکہ خان پورسے نامہ نگارکے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے واپڈاملازمین کی گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج کے خلاف واپڈاآفیسرز واہلکاروںکی مکمل ہڑتال اور احتجاج، ملازمین نے دفاترکو تالے لگاکر،کالی پٹیاںباندھ کرایف آئی اے کے خلاف دھرنا دیا اور ریلی نکالی۔

ایف آئی اے اورسوئی گیس ٹیم نے حسن بورڈ پیپرملزمریدکے میںچھاپہ مار کر اربوں روپے کی گیس چوری پکڑلی۔مل مالک فرارہوگیاجبکہ مینجر کوگرفتارکرلیاگیااورفیکٹری سیل کردی گئی۔ملزانتظامیہ نے 8فٹ گہرائی میں2انچ خفیہ پائپ نصب کرکے اس کے اوپر3 فٹ موٹاکنکریٹ ڈال رکھاتھاجسے محکمہ سوئی گیس نے کھدائی کرکے برآمدکرنے کے بعدبندکردیا،سوئی گیس حکام کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں سالانہ ایک ارب روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی جبکہ بہاول پورشہرکی مزید2 کالونیوںکے 300 گھرکروڑوںکی گیس چوری کرتے پکڑے گئے۔ حیدرآبادمیںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران نجی اسپتال سمیت 150 کنڈاکنکشن منقطع کردیے گئے، دو افرادکو گرفتارکرکے بجلی چوری کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story