کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر پلےآف کی دوڑ سے باہر کردیا
کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا
پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف لیونگسٹن کی فتح گر اننگز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، لیونگسٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
بابر اعظم 12، منرو 11، انگرم 31 ، افتخار احمد صفر اور محمد رضوان 10 رنز پر پویلین لوٹے، ملتان سلطانز کے نوجوان پیسر محمد الیاس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت سلطانز کے بیٹسمین دباؤ میں رہے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 118 رنز تک ہی محدود رہی، حماد اعظم 29 اور شعیب ملک 26 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ عمر صدیق 5، ونسے16، چارلس 7، کرسچئن 5 اور محمد عرفان صفر پر پویلین لوٹے، گرین 18 اور محمد الیاس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کنگز کی جانب سے سب سے کامیاب بولرعثمان شنواری رہے جنہوں نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عمر خان نے 3 شکار کیے۔