قوم جان گئی ڈرون حملے بندنہ عافیہ رہا ہوگی منور حسن
امریکا خود مختاری پامال کرنے میں غیرریاستی قوتوں کی سرگرمیوں کوجواز نہیں بناسکتا
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ قوم جان گئی، ڈرون حملے بند نہ عافیہ رہا ہورہی ہے۔
امریکا، پاکستان کی خود مختاری پامال کرنے میں غیرریاستی قوتوں کی سرگرمیوں کوجوازنہیں بناسکتا ، وہ جامع مسجد منصورہ میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، منور حسن نے کہاکہ چند دن قبل وفاقی وزیرداخلہ ان سے ملاقا ت کے لیے منصورہ آئے تھے توانھوں نے بہت دعوے سے کہا تھا کہ انھوں نے امریکی اہلکاروں سے ڈرون حملوں کے خلاف جس لب ولہجے میں بات کی ہے اس کے بعد امریکیوں میں یہ جرات نہیں کہ وہ پاکستانی سرزمین پرڈرون حملہ کریں اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں بھی بہت پیش رفت ہوئی ہے۔
منور حسن نے کہا کہ مگرچوہدری نثارکے اس دعوے کے بعد امریکا 3 ڈرون حملے کرچکا ہے اورحکمرانوں کو اس کے سامنے بولنے کی جرات نہیں ہوئی، حکمراں عوام کو سچ بتانے سے بھی گھبراتے ہیں کہ کہیں ان کے نمبر کم نہ ہوجائیں،قوم ایسے بزدل حکمرانوں پر لعنت بھیجتی ہے جوانھیں اندھیروں میں رکھ کرامریکی غلامی کا طوق ان کے گلے میں ڈالے رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دریں اثنا منور حسن نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے اس بیان کو مستردکر دیاہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی پامالی امریکا نہیں بلکہ ایمن الظواہری اور القاعدہ کررہے ہیں۔