لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت 6 اگست کو ہوگی

سپریم کورٹ میں لال مسجدآپریشن کیس کی سماعت کرنے والابینچ تیسری دفعہ تبدیل کردیا گیاہے۔

سپریم کورٹ میں لال مسجدآپریشن کیس کی سماعت کرنے والابینچ تیسری دفعہ تبدیل کردیا گیاہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میںلال مسجدآپریشن کیس کی سماعت6اگست منگل کو ہوگی۔


سپریم کورٹ میں لال مسجدآپریشن کیس کی سماعت کرنے والابینچ تیسری دفعہ تبدیل کردیا گیاہے۔ اب6 اگست کولال مسجدآپریشن کیس کی سماعت جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں2رکنی بینچ کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت جب گزشتہ سال 27-3-2012 کو تقریباً ساڑھے4سال کے التوا کے بعدشروع کی گئی توچیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت ایک سال سے زائدعرصے تک کی۔ شہدائے لال مسجد فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ اختشام احمدنے بتایاکہ6اگست کوسپریم کورٹ میںلال مسجد آپریشن کیس کی سماعت جسٹس انورظہیرجمالی کے سربراہی میں2رکنی بینچ کوسونپ دی گئی ہے۔
Load Next Story