سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کاتعلق تحریک طالبان ملا منصور گروپ سے ہے یہ دہشت گرد عیدالفطرپربڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، پولیس ذرائع


دہشتگردوں کاتعلق تحریک طالبان ملا منصور گروپ سے ہے یہ دہشت گرد عیدالفطرپربڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، پولیس ذرائع فوٹو: فائل

سکیورٹی فورسزنے تحریک طالبان ملامنصورگروپ کے2مبینہ دہشتگردوں کو برہان انٹرچینج سے گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے نام شفیق اللہ اورعمران حماد ہیں،ان دہشتگردوں کاتعلق تحریک طالبان ملا منصور گروپ سے ہے یہ دہشت گرد عیدالفطرپربڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے،ا نکے قبضے سے 7 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف اور 1100 گولیاںبرآمدکرلی گئیں۔

ادھرنوشہرہ میںجمعتہ الوداع پربڑی تخریبکاری کامنصوبہ ناکام ہوگیا،سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپریشنل کمانڈر اورخودکش حملوںکے ماہرولی اللہ ہاشمی عرف خودکش المروف حمزہ کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے 300 کلو گرام بارودی مواد،ڈیٹونیٹرزاور3 خودکش جیکٹس سمیت اہم دستاویزات برآمدکرلی ہیں۔ صوابی ٹوپی روڈپرواقع پولیس چیک پوسٹ جھنڈاکے قریب پریشر ککر میں رکھاگیا12 کلووزنی بم کوبم ڈسپوزل سکواڈنے ناکارہ بنادیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں