پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی واپسی اور فروخت کا طریقہ کار وضع
خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی 18 مارچ سے شروع ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے پی ایس ایل شیڈول کے تحت ٹکٹوں کی واپسی اورفروخت کا طریقہ کار بتا دیا۔
لاہور کے میچز کی کراچی منتقلی کے بعد وہ شائقین جنھوں نے قذافی اسٹیڈیم میں9، 10 اور 12 مارچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کرائے تھے یہ رقم اکاؤنٹ میں ہی خود بخود واپس آ جائے گی، انھیں کوریئر سینٹر جانے کی ضروت نہیں پڑے گی، وہ شائقین جنھوں نے نامزدہ نجی کوریئر سینٹر پرجاکر ٹکٹ خریدے انھیں رقم کی واپسی 18 مارچ سے شروع ہوگی۔
شائقین مذکورہ تاریخ یا بعد میں کسی روز جاکر ٹکٹ واپس کرکے رقم وصول کرپائیںگے، پی سی بی نے یہ بھی واضح کیاکہ کراچی میں پہلے سے جاری کردہ پروگرام کے تحت 7 مارچ کومیچ کے لیے جنھوں نے ٹکٹ خریدے ہیں وہ اب 11 مارچ کوشیڈول دونوں میچزکیلیے کارآمد ہوں گے،15فیصد ٹکٹ اب بھی باقی ہیں جنھیں پرانی قیمت پرہی خریدکر 2میچز سے لطف اندوزہوا جا سکتا ہے۔9 اور 14 مارچ کوشیڈول میچزکے ٹکٹ جلد دستیاب ہوں گے،دیگر ٹکٹ مقررہ دنوں کو شیڈول میچزکیلیے کارآمد رہیں گے۔