بھارت امریکا کی تجارتی مدد سے محروم سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا

بھارت 5.6 بلین ڈالرکی برآمدات سے محروم ہوجائے گا


ویب ڈیسک March 05, 2019
فیصلے کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا: فوٹو: فائل

بھارت امریکا کے تجارتی دست شفقت سے محروم بھی ہوگیا اور ضمن میں بھارت کو سالانہ اربوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حاصل ترقی پذیرملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس متعلق ٹرمپ نے خط کے ذریعے بھارت کیخلاف فیصلے سے کانگریس رہنما کو آگاہ کر دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تجارتی مفاد لینے کیلئے بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے میں ناکام رہا جس کے بعد بھارت کو دئیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا جب کہ بھارت 5.6 بلین ڈالرکی برآمدات سے محروم ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں