خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے تباہی 13 افراد جاں بحق

صوبے میں آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 03, 2013
نشیبی علاقوں میں بھی برساتی نالوں کا پانی گھروں، دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ فوٹو اے ایف پی

NEW YORK: صوبہ خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، اب تک بارشوں سے 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی جبکہ کئی گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کئی مکانات مہندم اور کئی افراد لاپتہ بھی ہوگئے، پشاور اور دیگر مضافاتی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے حیات آباد، ریگی، ورسک روڈ، بابو گڑھی، بشیر آباد، بڈھنی نہر اور دیگر علاقوں میں طغیانی آ گئی جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ نشیبی علاقوں میں بھی برساتی نالوں کا پانی گھروں، دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے صوبے میں آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پشاور میں ورسک کے مقام پر 55000 کیوسک سیلابی ریلہ پہنچے گا۔ شدید بارش کے بعد پشاور ميں کم سے کم درجہ حرارت 24، بنوں 20، ڈی آئی خان 25، چترال 22، سیدو شریف 21، کالام 16 اور دیر میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں