مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کی شہادت پر وادی بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا


ویب ڈیسک March 05, 2019
سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید: فوٹو: فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے تڑال میں بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

سرچ آپریشن میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں