افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خودکش کار بم دھماکا 9 افراد ہلاک 21 زخمی

3 خودکش حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بھارتی قونصل خانے کے قریب بیرئر سے ٹکرادی، حکام


AFP August 03, 2013
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تاہم قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا۔

صوبہ ننگرہار کے ترجمان کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بھارتی قونصل خانے کے قریب بیرئر سے ٹکرادی جس سے دھماکا ہوا، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں