گوجرانوالہ میں چھوٹے سے میمیوری کارڈ نے بہن سے بہن کا قتل کروادیا

رانی نے اقرا سے میموری کارڈ لے کر واپس کرنے سے انکار کردیا جس پر اقرا نے غصے میں آکر رانی کی گردن پر چھری سے وار کردیا


ویب ڈیسک August 03, 2013
مقتولہ رانی 7 بچوں کی ماں تھی اور اپنے خاوند کے ہمراہ والدہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا چاہتی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

میموری کارڈ واپس نہ دینے پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو چھری مار کر قتل کردیا۔


وزیر آباد کی رہائشی خاتون رانی عید کرنے اپنی والدہ کے گھر آئی ہوئی تھی، اس دوران اس نے اپنی چھوٹی بہن اقرا سے میموری کارڈ استعمال کرنے کے لئے لیا اور واپس کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث دونوں بہنوؤں میں جھگڑا ہوگیا اور اقرا نے غصے میں کچن سے چھری لاکر رانی کی گردن پر وار کردیا جس سے رانی کی شہ رگ کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔


پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ رانی 7 بچوں کی ماں تھی اور اپنے خاوند کے ہمراہ والدہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا چاہتی تھی لیکن گھرانے کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں