فیصل واوڈا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے، درخواست گزار

فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے، درخواست گزار فوٹو:فائل

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ راول پنڈی میں دائر کردی گئی۔


شہری حافظ احتشام نے درخواست میں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے، ٹی وی پروگرام میں ان کے ادا کیے گئے بیانات توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں، ان کی اس گفتگو پر پوری قوم میں شدید اشتعال اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی احتجاج کرتے ہوئے فیصل واوڈا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، لیکن پولیس نے ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اندراج مقدمہ کی درخواست ہی وصول نہیں کی، عدالت سے درخواست ہے کہ پولیس کو فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Load Next Story