امریکی حکومت کی ممکنہ حملوں کے پیش نظر شہریوں کیلئے سفری وارننگ جاری
القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد تنظیمیں خطے اور اس كے باہر دہشت گردی كی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
KARACHI:
امریكی حكومت نے القاعدہ كے حملوں كے خدشے كے پیش نظر عالمی سطح پر سفری وارننگ جاری كرتے ہوئے اپنے شہریوں سے كہا ہے كہ وہ بیرون ملک سفر كے دوران محتاط رہیں۔
امریكی محكمہ خارجہ کے مطابق ممكنہ حملوں كا زیادہ خطرہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ہے اور سفری وراننگ كا اطلاق رواں ماہ كی 31 تاریخ تک رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد تنظیمیں خطے اور اس كے باہر دہشت گردی كی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور ہوسكتا ہے كہ وہ آج سے لے كر 31 اگست تک حملے كرنے كی كوشش كریں۔
امریکی حکومت کی جانب سے دی گئی وارننگ كے مطابق اس بات کا زیادہ امكان ہے كہ ان ممکنہ حملوں میں ٹرانسپورٹ نظام اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں كو نشانہ بنایا جائے۔
اس سے قبل امریكی حكام نے ممکنہ حملوں کے پیش نظر آئندہ اتوار كو دنیا كے مختلف حصوں میں متعدد امریكی سفارتخانے بند رکھنے کا بھی اعلان كیا تھا۔