بھارتی ڈرون طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی رینجرز ذرائع
بھارتی جاسوس طیارہ ایک بج کر 55 منٹ پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور 2 منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا، رینجرز ذرائع
بھارتی ڈرون طیارے نے سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستانی رینجرز کے مطابق بغیر پائلٹ کے اڑایا جانے والا سبز رنگ کا بھارتی آر پی وی طیارہ دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور 3 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر تقریباً 2 منٹ تک پرواز کرنے کے بعد دوبارہ بھارتی حدود میں چلا گیا۔
واضح رہے کہ 11 جون کو بھی 2 بھارتی جاسوس طیاروں نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب فاضل سیکٹر میں 2 منٹ تک پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے طیاروں کے متعلقہ سیکٹر تک پہنچنے سے قبل ہی بھارتی طیاروں نے راہ فرار اختیار کرلی تھی۔