
خبر رساں ادارے کے مطابق اسد رؤف نے کہنا ہے کہ امپائرنگ کے باعث انہیں مسلسل حالت سفر میں رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان اور ذاتی کاروبار پر توجہ نہیں دے پارہے لہٰذا اب وہ اس پیشے کو مزید جاری رکھنے کے بجائے اپنے بیمار بیٹے کے علاج اور ذاتی کاروبار پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔
اسد رؤف نے 2005 سے 2013 تک اپنے امپائرنگ کریئر میں 39 ٹیسٹ میچوں، 98 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے تاہم پھر اسپاٹ فكسنگ اسكینڈل میں ملوث پائے جانے اور بھارتی ماڈل لینا كپور كے ساتھ قابل اعتراض تصاویر كھینچوانے کے باعث ان کا کریئر ختم ہوگیا جبکہ انہیں رواں سال آئی سی سی كے ایلیٹ پینل سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔