بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں کئی علاقوں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع
حالیہ تباہ کن بارش اور سیلاب سے اب تک 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو چکے ہیں
سیلاب اور بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی علاقوں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔
بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق شہر سے سیلابی پانی نکل گیا ہے جب کہ ریلیف آپریشن اور نقصانات کاسروے جاری ہے۔ ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں شگاف پڑنے سے 43 گھر متاثر اور کئی منہدم ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریلیف آپریشن جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں اب تک امداد کی فراہمی شروع نہیں ہو سکی۔
حکومتی اعداد و شمار کے پہلے مرحلے میں نقصانات کے تخمینے کے مطابق بارش اور برفباری سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 28 ہزار کے قریب ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں نقصانات کاسروے جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں اب تک 8ہزار خیمے، خوراک کا سامان اور ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔
بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش برفباری اور سیلاب سے اب تک 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو چکے ہیں۔ زیارت کے اکثر علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔