کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ

پاکستان میں میچز کھیلنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں، شین واٹسن


Abbas Raza March 05, 2019
پاکستان میں میچز کھیلنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں، شین واٹسن۔ فوٹو : فائل

KARACHI: شین واٹسن نے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لئے حامی نہیں بھری ہے جس کے باعث کوئٹہ کی ٹیم کا شین واٹسن کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لئے حامی نہیں بھری، قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنا اچھا لگتا تھا، پاکستانی شائقین میں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، پاکستان میں میچز کھیلنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل سے آؤٹ، پاکستان نہیں آئیں گے

ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن میں بھی شین واٹسن کوئی واضح جواب دینے کے بجائے آخر تک اپنی فیملی سے مشاورت کی بات کرتے رہے تھے، بالآخر انہوں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تھی، اس بار بھی قوی امکان یہی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کی بھی پاکستان آمد کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے ای بی ڈی ویلیئرز نے پہلے ہی کراچی میں میچز کے لیے معذرت کرلی تھی، اس کی وجہ انھوں نے کمر کی انجری بتائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں