پہلا ٹیسٹ بھارتی اسپنرزکےسامنےکیوی بیٹسمین بے حال فالوآن کا خطرہ
بھارت پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔
بھارتی اسپنرز نے کیوی بیٹسمینوں کو بے بس کردیا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 106 پر 5وکٹیں گنواکرشدیدمشکلات میں گھر گئی ہے، بھارت کو ابھی بھی 332رنز کی سبقت حاصل ہے۔
میزبان آف اسپنر روی چندرن ایشون نے 3 اور لیفٹ آرم سلو بولر پراگیان اوجھا نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، کیویز کو فالوآن کا خطرہ ٹالنے کیلیے ابھی مزید 133رنز کی ضرورت ہے، جیمز فرینکلن 31رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود کروگر وان ویک نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا ہے، کین ولیمسن 32 اور برینڈن میک کولم 22رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
اس سے قبل بھارت پہلی اننگز میں 438رنز بناکر آئوٹ ہوا، چیتشور پجارا نے159 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی 73 اور ایشون 37رنز بنانے میں کامیاب رہے، میزبان ٹیم نے گذشتہ دن کے اسکور 307-5 میں مزید 131 رنز جوڑے، کیوی اسپنر جیتن پٹیل نے 4 اور پیسر ٹرینٹ بولٹ نے 3 شکار کیے۔