آئی سی سی کی پی سی بی کو نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کی یقین دہانی

احسان مانی نے آئی سی سی کے چیئرمین سے ملاقات میں نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر بات کی، ذرائع

احسان مانی نے آئی سی سی کے چیئرمین سے ملاقات میں نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر بات کی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کے مطالبے پر نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔


ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے اس حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر بات کی۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ اگر مستقبل میں ایسا واقعہ پیش آئے تو فریقین کے مفاہمت کرنے کے بعد اس معاملے کو ختم کرکے ذمہ دار کھلاڑی یا آفیشل کو سزا نہیں دینی چاہیے، آئی سی سی چیئرمین نے اس ایشوپر بات کرنے کا وعدہ کیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی ریس ازم کوڈ میں ترمیم کا معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کا عندیہ دیا تھا لیکن ایجنڈے کی طوالت اور وقت کی کمی سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی معذرت اور جنوبی افریقہ کرکٹر فیلکویو کی جانب سے معاملہ ختم کرنے کے باوجود آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کی تھی جس پر پی سی بی چیئِرمین نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا۔اس ایشو کے بعد پی سی بی پہلے ہی اپنے اینٹی ریسزم کوڈ میں بھی ترمیم کرچکا ہے۔
Load Next Story