بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان زیر حراست

پاکستان کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کسی دباؤ کے تحت نہیں کررہا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی


ویب ڈیسک March 05, 2019
کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی پاکستان کسی دباؤ کے تحت نہیں کررہا، شہریار آفریدی۔ فوٹو : اسکرین گریب

وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکرٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کی، اس دوران سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنا پڑے تو کریں گے، اس آپریشن میں تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ہم نے 44 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے، ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا بھارتی ڈوزیئر میں ذکر تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر کا نام بھارتی ڈوزیئرمیں شامل ہیں تاہم پاکستان اپنی ذمہ داری کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہا ہے، یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ کسی ایک تنظیم کیخلاف آپریشن ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |