قاسم آبادمیں20 تفریحی پارک تعمیرکیے جارہے ہیں احمدبخش ناریجو

عوام پارکوںسمیت دیگراسکیموں کی ذاتی طورپر دیکھ بھال کریں کیونکہ یہ انکی سہولت کیلیے بنائی گئی ہیں،احمدبخش ناریجو۔


Numainda Express August 24, 2012
حیدرآبادڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت جاری اسکیموںکی مانیٹرنگ کیلیے کمیٹی تشکیل دی ہے

ڈویژنل کمشنر حیدرآباداحمدبخش ناریجو نے کہاہے کہ قاسم آباد تعلقہ میں 5 کروڑروپے کی لاگت سے20 تفریحی پارک تعمیرکیے جا رہے ہیں جس سے لوگوںکوتفریح کے بہترمواقع میسر آسکیں گے، عوام پارکوںسمیت دیگراسکیموں کی ذاتی طورپر دیکھ بھال کریں کیونکہ یہ انکی سہولت کیلیے بنائی گئی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے ایچ ڈی پی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کامعائنہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھاکہ حیدرآباد ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت جاری اسکیموں کے کام کی رفتار کو تیز اور اسکیموں کو فعال رکھنے کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس موقع پرانھوںنے ایم ڈی واساسلیم الدین کو پارکوں کو پانی کی مستقل فراہمی کویقینی بنانے اورٹی ایم ایز قاسم آباد کو معززین کی کمیٹیوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی ڈی شفیق آرائیں، ٹی او حفیظ مغل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایم ڈی واسا و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں