کراچی کی بچہ جیل میں پولیس اہلکار کی کم عمر ملزم سے بدفعلی

لڑکے کو جیل پولیس کے شہزاد نامی اہلکار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا ، جیل ذرائع


ویب ڈیسک March 05, 2019
ملزم سمیر موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار تھا، فوٹو: فائل

کراچی کی بچہ جیل میں پولیس اہلکار کا کم عمر ملزم کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ سامنے آ گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بچہ جیل میں قید لڑکے کو شہزاد نامی اہلکار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزم سمیر کو مومن آباد تھانے کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے 24 اکتوبر 2018 کو جیل لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گناہوں کی دلدل؛ جیل کہانی

آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جیل میں قیدی بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کیس کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیگی اور متعلقہ پولیس حکام بھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |