نجی وسرکاری اداروں پر42 ارب سے زائدکے واجبات ہیں

وصولی کیلیے خصوصی ٹیمیں کارروائیاں کرینگی، ایف آئی آربھی درج ہوگی، حیسکوترجمان

وصولی کیلیے خصوصی ٹیمیںکارروائیاںکرینگی، ایف آئی آربھی درج ہوگی، حیسکوترجمان

KARACHI:
حیسکو ترجمان کے مطابق نجی و سرکاری اداروں کے صارفین پر حیسکو کے 42 ارب 94 کروڑ4 لاکھ 84 ہزارروپے کے واجبات ہیں، جن کی سوفیصدوصولی کیلیے حیسکو ریجن میں خصوصی ٹیمیں بڑے پیمانے پرکارروائیاں کرینگی اورنہ دہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ بجلی چوری کی ایف آئی آربھی درج کرائی جائیگی۔


مینجرکمرشل محمودعلی قائمخانی نے بتایاکہ اس وقت حیسکوکے نجی صارفین پر13ارب 77 کروڑ سے زائد، صوبائی اداروں پر 27 ارب سے زائد اور وفاقی اداروں پر ایک ارب17 کروڑ کے واجبات ہیں، جن کی وصولی کیلیے وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے احکامات کے مطابق چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادہندہ صارف کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس سے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور نہ دینے کی صورت میں اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story