بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے صدر عارف علوی

کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، صدر مملکت


ویب ڈیسک March 05, 2019
کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، صدر مملکت۔ فوٹو : فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں، وزیر اعظم کا بار بار بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ دنیا کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے، ہم بتانا چاہتے تھے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن کرنہیں رہے، ہم نے بھارتی جہاز گرایا پھر ان کا پائلٹ واپس بھی کردیا جنگ سے بچنے کے لیے ہم اس سے زیادہ اور کیا کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |