پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی دفاع یقینی بنائے گی ایئرچیف

پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، جنرل زبیر محمود حیات


ویب ڈیسک March 05, 2019
 جنرل زبیر محمودحیات نے ایئرہیڈ کوارٹرز میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے اور فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

اس موقع پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |