جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری
وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعتوں پر پابندی عائد کی ہے
وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر چند روز قبل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان زیر حراست
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
اسی سلسلے میں وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔